Bharat Express

 Meet Boji, the dog who uses metro: ‘بوجی’میٹرو، ٹرام، فیری اور بس سے روزانہ 30 کلومیٹر کا سفر اکیلےکرتا ہے، ان کے  ہزاروں فالورز  بھی ہیں

وہ تمام اصول و ضوابط پرعمل کرتا ہے۔ لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے۔ میٹرو میں سفر کے دوران وہ کبھی پیلی لکیر کو عبور نہیں کرتا، وہ سڑک کے اصولوں پر عمل کرتا ہے۔ لوگوں کے ساتھ بہت اچھی طرح سے ملتا ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ  یہ کتا  جس کا نام بوجی ہے، روزانہ ایک دن میں 30 کلومیٹر (18.6 میل) کا سفر بڑی  شان و شوکت سے جاری  رکھے ہوئے  ہے، بوجی سفراکیلے کرتے ہیں، پانچ سال سے ہرصبح ٹھیک آٹھ بجے میٹرو اسٹیشن پہنچ جاتے  ہیں، یہ جناب 29 میٹرواسٹیشن ،11 بس اسٹیشن اوراس کے بعد کم از کم دو فیریوں پر سوار ہوتےاورگھومتے ہیں ۔ جناب  ترکی کے دارالحکومت استنبول میں رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ لوگ انہیں پیار کرتے ہیں، مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ان تمام چیزوں سے وہ  لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔ مقبول ہونے سے پہلے وہ اکیلے گھومتے تھے، لیکن اب انہیں ایک شاندارگھر مل گیا ہے اورمزے کی بات تو یہ ہے کہ اب  ان کی فیملی بھی ہے۔
/

صرف تفریح ​​کے لیے سفر کرتا ہے کسی مجبوری میں نہیں

 وہ صرف تفریح ​​کے لیے سفر کرتا ہے کسی مجبوری میں نہیں۔ اپنے کارناموں کی وجہ سے وہ مقبول ہونے لگا، لوگوں نے اس کے ساتھ سیلفیاں لینا شروع کردیں۔

میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے بوجی کو کسی  بھی مسافر کو سفر کے دوران پریشان کرتے نہیں دیکھا ہے۔ اوراس سے  کسی کو خطرہ بھی نہیں ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ بوجی کی منزل طے ہے، وہ کہاں جانا چاہتا ہے۔
/

وہ تمام اصول و ضوابط پر عمل کرتا ہے

بوجی کی پیروی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے پایا کہ وہ شہر کے ہرکونے کو جانتا ہے۔ وہ تمام اصول و ضوابط پرعمل کرتا ہے۔ لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے۔ میٹرو میں سفر کے دوران وہ کبھی پیلی لکیر کو عبور نہیں کرتا، وہ سڑک کے اصولوں پر عمل کرتا ہے۔ لوگوں کے ساتھ بہت اچھی طرح سے ملتا ہے۔

سال 2022 میں بوجی کی زندگی میں ایک نیا موڑ آیا

سال 2022 میں بوجی کی زندگی میں ایک نیا موڑ آیا، جب انہیں ایک بزنس مین عمر کوک نے گود لیا۔ اب بوجی کا اپنا گھر ہے، اپنا خاندان ہے ، اور انہیں  شہر میں گھومنے پھرنے کی آزادی ہے۔  2024 ومرے ایڈورٹائزمنٹ بس کے ڈسپلے میں اس کے بس کے سفر کو دکھایا گیا  تھا۔ اب بوجی کہیں بھی آسانی سے جا سکتے ہیں۔ ان کے گلے میں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس