کے۔ کویتا
دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کیس میں بدعنوانی کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند بی آر ایس لیڈر کے۔ کویتا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے کویتا کی عدالتی تحویل کی مدت 28 اگست تک بڑھا دی ہے۔ سی بی آئی کیس میں کے کویتا کی عدالتی حراست کی مدت آج ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کے کویتا تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی ہیں۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور کے کویتا کے نام شامل ہیں ۔
سسودیا اور سنجے سنگھ کو ضمانت مل گئی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بی آر ایس لیڈر کے.کویتا شامل ہے۔
حال ہی میں منیش سسودیا کو ضمانت ملی ہے۔ اس سے پہلے سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل چکی ہے۔ 21 مارچ کو دہلی ہائی کورٹ سے اروند کیجریوال کی گرفتاری سے تحفظ نہ ملنے پر ای ڈی نے 21 مارچ کی شام دیر گئے اروند کیجریوال کو گرفتار کیا تھا۔ جبکہ کیجریوال کو سی بی آئی نے 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

