Bharat Express

Hathras Stampede: ہاتھرس حادثے پر مایاوتی برہم، کہا- ایسے باباؤں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے

مایاوتی نے کہا کہ اپنی غریبی اور دیگر تمام مصائب کو دور کرنے کے لیے ملک کے غریبوں، دلتوں اور مظلوموں کو ہاتھرس کے بھولے بابا جیسے بہت سے دوسرے باباؤں کے توہم پرستی اور منافقت سے بہک کر اپنے دکھوں اور تکالیف میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔

ہاتھرس حادثے پر مایاوتی برہم، کہا- ایسے باباؤں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے

اتر پردیش پولیس نے ہاتھرس میں ایک ‘ستسنگ’ میں ہونے والی بھگدڑ کے مرکزی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھگدڑ میں 121 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔ پولیس نے ایف آئی آر میں چیف سیوادار مدھوکر کو اہم ملزم بنایا تھا۔ اب بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ اپنی غریبی اور دیگر تمام مصائب کو دور کرنے کے لیے ملک کے غریبوں، دلتوں اور مظلوموں کو ہاتھرس کے بھولے بابا جیسے بہت سے دوسرے باباؤں کے توہم پرستی اور منافقت سے بہک کر اپنے دکھوں اور تکالیف میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ مشورہ ہے۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ بلکہ انہیں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے کر اپنی تقدیر بدلنی ہوگی، یعنی انہیں اپنی ہی پارٹی بی ایس پی سے جڑنا ہوگا ، تب ہی یہ لوگ اپنی قسمت بدل سکتے ہیں۔ ہاتھرس جیسے اسکینڈلز سے  بچ  سکتے ہیں ،جس میں 121 لوگوں  کی موت ہوگی ، جو کہ بہت تشویشناک ہے۔

سخت کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ہاتھرس واقعہ میں قصوروار بابا بھولے اور دیگر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایسے دیگر باباؤں کے خلاف بھی کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس معاملے میں حکومت کو اپنے سیاسی فائدے  سے گریز کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں لوگوں کو  اس طرح کے حادثے کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

اس واقعے پر سورج پال عرف ‘بھولے بابا’ نے کہا، “ہم 2 جولائی کے واقعے کے بعد بہت پریشان اور دکھی  ہیں۔بھگوان  ہمیں اس دکھ کی گھڑی سے نکلنے کی شکتی دے، ہم سبھی کو حکومت اور انتظامیہ پر بھروسہ رکھیں۔ میں نے اپنے وکیل اے پی سنگھ کے ذریعے کمیٹی کے ممبران سے درخواست کی ہے کہ جو لوگ شرپسند ہیں ان کو بخشا نہیں جائے گا اور مارے گئے لوگوں اور زخمیوں کے ساتھ ہم کھرے ہیں اور زندگی بھر ان کی مدد کریں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read