ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کے انجن میں لگی آگ
نئی دہلی: ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے نے ہفتے کی رات اڑان بھرنے کے فوراً بعد ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد بنگلور ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ طیارہ بنگلورو سے کوچی جا رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد عملے کے ارکان نے اے ٹی سی کو انجن میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے کہا، “جیسے ہی بنگلورو-کوچی فلائٹ نے ٹیک آف کیا، دائیں انجن سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے گئے، جس کے بعد طیارے کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اور طیارہ ہفتے کی رات بنگلورو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔ گراؤنڈ سروسز نے بھی آگ لگنے کی اطلاع دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ایئر لائنز مسافروں کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے ساتھ مل کر واقعے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




