Bharat Express

Case against actor Allu Arjun: اداکار اللو ارجن کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج، جانیں کیا ہے معاملہ؟ ایف آئی آر کس نے درج کرائی؟

قبل ازیں ہفتہ کے روزایم ایل اے روی چندر کشور ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر مداحوں کے درمیان ملاقات کے بعد اللو ارجن نے واضح کیا کہ وہ اپنے دوست کی مدد کے لیے نندیالہ آئےہیں ۔ وہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

اداکار اللو ارجن کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج، جانیں کیا ہے معاملہ؟ ایف آئی آر کس نے درج کرائی؟

اداکار اللو ارجن اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے روی چندر کشور ریڈی پر آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ دونوں پر ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر بغیر اجازت ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ایل اے ریڈی نے مبینہ طور پر اللو ارجن کو بغیر کسی پیشگی اجازت کے میٹنگ کے لیے ننڈیالہ حلقہ میں بلایا۔ ایسے میں انہیں  انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور ایم ایل اے ریڈی کے ساتھ ساتھ اللو ارجن کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کس نے درج کرائی؟

رپورٹ کے مطابق اللو ارجن اور ایم ایل اے ریڈی کے خلاف یہ مقدمہ آندھرا پردیش کے ننڈیالہ حلقہ میں انتخابات کی نگرانی کے لیے مقرر کردہ ننڈیالہ رورل کے سب تحصیلدار پی رام چندر راؤ نے درج کرایا ہے۔

اللو ارجن نے کہا- ایک دوست سے ملنے آیا تھا

قبل ازیں ہفتہ کے روزایم ایل اے روی چندر کشور ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر مداحوں کے درمیان ملاقات کے بعد اللو ارجن نے واضح کیا کہ وہ اپنے دوست کی مدد کے لیے نندیالہ آئےہیں ۔ وہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ ان کا دورہ ایک دوست کے لیے تھا۔ اداکار اللو ارجن نے اس معاملے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں اپنی مرضی سے آیا ہوں، اگر میرے کسی دوست کو چاہے وہ کسی بھی شعبے میں کیوں نہ ہو، میری مدد کی ضرورت ہے تو میں آگے آکر ان کی مدد کروں گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی مسلسل راہل گاندھی پر حملہ کررہی کہ اسمرتی ایرانی کے خلاف الیکشن کیوں نہیں لڑنا چاہتے، اشوک گہلوت نے بتائی یہ بڑی وجہ

آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات کا شیڈول

آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ یہاں لوک سبھا کی 25 سیٹیں ہیں۔ ان تمام 25 سیٹوں پر ووٹنگ 13 مئی کو ہوگی۔ اس کے علاوہ یہاں کی 175 اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ صرف 13 مئی کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read