Bharat Express

Ishq Murshid Last Episode: عشق مرشد کی آخری قسط کی سینماگھروں میں پرہجوم نمائش،شاندار اختتام نے دل جیت لیا،بلال عباس کے والدین جذباتی ہوگئے

اداکار کے والد اور والدہ نے بیٹے کی اداکاری کی تعریفیں کیں جبکہ والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کی پرفارمنس پر مزید بات نہیں کر سکتیں، اگر وہ بات کو جاری رکھیں گی تو وہ آبدیدہ ہوجائیں گی۔اداکار کے والدین نے دیگر کاسٹ کی بھی تعریفیں کیں۔

پاکستان کے ہم ٹی وی کی طرف سے پیش کردہ مشہور ڈارمہ عشق مرشد  ایسا حالیہ ڈرامہ سیریل ہے جو  نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی بے حد مقبول ہوا ہے۔اس  ڈرامے کی آخری قسط گذشتہ روز پاکستان کے سنیما گھروں میں نشر کی گئی۔جبکہ اس کی تمام اقساط کو لاکھوں کی تعداد میں دیکھا گیا تھا۔مداحوں نے بلال عباس خان اور درفشاں سلیم کو مرکزی کرداروں کے طور پر پسند کیا۔ ڈرامہ ریٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہا اور مہینوں تک اسپاٹ لائٹ پر قبضہ کیا۔ “عشق مرشد” کو پاکستان کے نامور ہدایت کار فاروق رند نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ڈرامے کی آخری قسط کو دیکھ کر نہ صرف ڈراما شائقین بلکہ اداکار بلال عباس کے والدین بھی جذباتی ہوگئے۔

پہلے ہی خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عشق مرشد کی آخری قسط سینماؤں میں پیش کی جائے گی اور تین مئی کو چالیس منٹ دورانیے کی 31 ویں اور آخری قسط کو بڑے پردے پر دکھایا گیا۔عشق مرشد کے بڑے پردے کا پریمیئر کا پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوا، جہاں ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے بھی اسے دیکھا۔ڈرامے کی آخری قسط کو دیکھ کر جہاں مداح جذباتی ہوگئے اور انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریف کرتے ہوئے اس کا دوسرا سیزن بنانے کی فرمائش کی، وہیں مرکزی اداکار بلال عباس خان کے والدین بھی خوش دکھائی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

اداکار کے والد اور والدہ نے بیٹے کی اداکاری کی تعریفیں کیں جبکہ والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کی پرفارمنس پر مزید بات نہیں کر سکتیں، اگر وہ بات کو جاری رکھیں گی تو وہ آبدیدہ ہوجائیں گی۔اداکار کے والدین نے دیگر کاسٹ کی بھی تعریفیں کیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے ڈرامے کی آخری قسط اور کہانی کے اختتام پر تبصرے کرتے ہوئے عشق مرشد کو سراہا۔اسکریننگ کے موقع پر بات کرتے ہوئے ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے کہا کہ ”ہم ٹی وی نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے عوامی معیارکے ڈرامے پیش کرنے کی کوشش کی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ہمارے ڈراموں کو پسند کرتے ہیں اور ہمیں مزید اچھے ڈرامے بنانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

اسکرین کے موقع پر ”عشق مرشد“ کے پرستاروں نے ہم ٹی وی کی جانب سے ایک بہترین شو پیش کرنے پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔فاروق رند کی زیر ہدایت بننے والے عشق مرشد کی تمام اقساط کو لاکھوں کی تعداد میں دیکھا گیاجبکہ اس کے او ایس ٹی نے بھی دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔مداحوں نے بلال عباس خان اور درفشاں سلیم کو مرکزی کرداروں جبکہ علی گل ملاح کو معاون کردار کے طور پر بے حد پسند کیا۔مومل انٹرٹینمنٹ اور ایم ڈی پروڈکشن کے زیراہتمام عبدالخالق خان کا لکھا ہوا ڈرامہ اپنی ابتداء ہی سے ریٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہا اور مہینوں تک اس کی توجہ کا مرکز رہا۔یاد رہے کہ عشق مرشد ہم ٹی وی سے پیش کیا جانے والا چوتھا ڈرامہ ہے جس کی بین الاقوامی شہرت کے سبب اس کی آخری قسط کو سینماؤں کی زینت بنایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔