Bharat Express DD Free Dish

Zeba Rizwan

سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر طویل عرصے سے بلرام پورکی سیاست میں ایک بااثرنام رہے ہیں۔ خاص طور پر تلسی پورعلاقے میں ان کی سیاسی گرفت اورسرگرمیاں ہمیشہ زیربحث رہی ہیں۔ گزشتہ تقریباً 4 برس سے قتل کے اس معاملے کی وجہ سے ان کی سیاسی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں۔ اب عدالت سے بری ہونے کے بعد ان کے لیے دوبارہ فعال سیاست میں واپسی کی راہ آسان ہو سکتی ہے۔

یوپی کے بلرام پور کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر رضوان ظہیر، ان کی بیٹی زیبا رضوان اور داماد رمیز نعمت کو بلرام پور کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے آج بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بڑی راحت دی ہے۔ فیروز پپو قتل سانحہ میں عدالت نے تینوں کوبری کرتے ہوئے 2 کوقصوروار قرار دیا۔