Vaibhav Sooryavanshi: ویبھو سوریہ ونشی کی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات، ریاستی حکومت نے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا
سوریہ ونشی نے انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جو انڈر-19 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچریوں میں سے ایک ہے۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت بھارت نے چھٹی بار ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔





