Bharat Express

World Muslim League

وزیراعظم دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔ پی ایم او نے کہا،’’وزیراعظم نریندر مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اورآرگنائزیشن آف مسلم سکالرزکے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی۔ دونوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن کو آگے بڑھانے اورانسانی ترقی کے لئے کام کرنے کے مختلف پہلوؤں پربصیرت انگیز بات چیت کی۔‘‘

انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا، مذہبی اعتدال کو فروغ دینا اور امن کی قوتوں کے ساتھ پل بنانا ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے کلیدی اجزاء رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں، نئی دہلی نے اسلامی دنیا میں ایسی آوازوں سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر العیسیٰ کا دورہ اس سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔