Bharat Express DD Free Dish

Women’s Hockey

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ چین کو ایک-صفر سے سے شکست دے کر ہندوستان نے 44 سال بعد ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کا طلائی تمغہ جیتا، لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’بھارتی ہاکی کے لیے ایک بہت ہی خاص لمحہ۔ ہندوستان کے لوگ خواتین ہاکی ٹیم کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، جس نے ایشین گیمز میں شاندار گولڈ میڈل جیتا ہے اور وہ بھی چار دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد۔ یہ بہترین ہنر اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

اس تاریخی گولڈ میڈل کے ساتھ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے لاس اینجلس 2028 اولمپک کھیلوں کے لیے براہ راست کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ یہ کامیابی ہندوستانی ٹیم کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ پیرس 2024 اولمپکس کے لیے ٹیم کوالیفائی کرنے سے معمولی فرق سے محروم رہ گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر بھارت نے دوسری بار خطاب جیتا۔ ٹیم کی اس کامیابی پر ہاکی انڈیا نے ہر کھلاڑی کے لیے 3 لاکھ روپے اور سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن کے لیے 1.5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ گروپ مرحلے میں اس نے امریکہ کو 3-2، جاپان کو 2-1 اور یوروگوئے کو 3-2 سے ہرایا۔ سیمی فائنل میں چلی کو 6-0 سے شکست دینے کے بعد فائنل میں نیوزی لینڈ کو 2-0 سے ہرا کر دوسری بار نیشنز کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

اس کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت کا اگلا میچ 16 جون کو جاپان کے خلاف ہوگا، جو اس وقت پول اے میں سرفہرست ہے۔ بھارتی ٹیم اس میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کی جانب مضبوط قدم بڑھانے کی کوشش کرے گی۔

کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے 8 ممالک کے درمیان کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کا آغاز لگاتار 3 جیت کے ساتھ کیا اور اپنے گروپ میں سرفہرست رہنے کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔