World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق آسام کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے پاس اب دنیا کی تقریباً 80 فیصد گینڈوں کی آبادی ہے۔ پی ایم مودی نے کازی رنگا میں گینڈوں کے غیر قانونی شکار پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے اہلکاروں، سائنس دانوں اور مقامی برادریوں کی محنت تحفظ کی کوششوں کی پہلی صف ہے۔
World Elephant Day: ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم مودی نے ہندوستان میں ہاتھیوں کے تحفظ کی کوششوں کو کیا اجاگر
وزیراعظم نے بتایا کہ ہندوستان میں ہاتھیوں کے لیے 33 ایلیفینٹ ریزرو موجود ہیں، جو انہیں محفوظ مسکن فراہم کرتے ہیں اور طویل مدتی تحفظ کی کوششوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے ہاتھیوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، سائنس دانوں، ماہرینِ حیوانات، مہاوتوں اور مقامی برادریوں کے کردار کو بھی سراہا۔
World Wildlife Day: فطرت کے ساتھ ہم آہنگی پر زور، وزیر داخلہ امت شاہ نے ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر ہر جاندار کو ماحولیاتی توازن کیلئے بتایا ضروری
مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ جنگلی حیات کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دن عوام میں بیداری پیدا کرے گا اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے بھارتی تصور کو مزید تقویت دے گا، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Lionel Messi visits wildlife Vantara: مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی نے کی ونتارا کی سیر، جنگلی حیات کے تحفظ اور نگہداشت کیلئے وزیراعظم مودی کی وابستگی کی ستائش
تعلیم، صحت اور بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی لیو میسی فاؤنڈیشن کے بانی کی حیثیت سے میسی نے ونتارا کے مقصد اور جانوروں کی فلاح کے لیے اس کے سائنسی اور ہمدردانہ وژن سے گہری ہم آہنگی کا اظہار کیا۔





