Bharat Express DD Free Dish

WhatsApp features

ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ اور آن لائن دھوکہ دہی کے معاملات کے پیش نظر حکومت نے ڈیجیٹل سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت ہند نے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ سے ان نمبروں کا ڈیٹا مانگا ہے جنہیں اسکیم، فراڈ اور مشتبہ سرگرمیوں کے باعث بلیک لسٹ یا بین کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سی جے آئی نے کہا تھا کہ عدلیہ میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف جدیدیت کے بارے میں ہے بلکہ یہ انصاف تک رسائی کو جمہوری بنانے کی طرف ایک اسٹریٹجک قدم ہے۔ سی جے آئی نے کہا تھا کہ وکلاء کو تکنیک اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

 سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم نریندر مودی کا جلوہ ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر ان کے 91 ملین سے زیادہ فالورس ہیں، فیس بک پر 48 ملین، جبکہ انسٹا گرام پر 78 ملین فالورس  ہیں۔ جبکہ اب واٹس اپ چینل پرایک دن میں ہی ان کے ایک ملین سے زیادہ فالورس بن گئے ہیں۔

واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم  کے غلط استعمال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت اپریل کے مہینے کے دوران 74 لاکھ ہندوستانی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔  واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ تقریباً 24 لاکھ اکاؤنٹس کو فعال اقدامات کے تحت روک دیا گیا تھا اور یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے صارفین کی کسی شکایت پر مبنی نہیں تھے۔