Bharat Express DD Free Dish

Washington Sundar performance

واشنگٹن سندر نے بنگلورو کے ’’سینٹر آف ایکسیلنس‘‘ میں بیٹنگ کی مشق دوبارہ شروع کر دی ہے، جو بھارتی شائقین کے لیے راحت کی خبر ہے۔ تاہم، پسلی میں ہلکے فریکچر کے باعث ان کے فٹنس ٹیسٹ پر اب بھی سسپنس برقرار ہے۔ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں ان کی موجودگی کے حوالے سے بی سی سی آئی نے فی الحال ’’ویٹ اینڈ واچ‘‘ کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی ٹیم نے 187 رنز کے ہدف کو 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا، سیریز 1-1 کی برابری پر پہنچ گئی۔ ٹم ڈیوڈ اوراسٹوئنس کی نصف سنچریوں پر سندر کی اننگز نے پانی پھیر دیا۔