Waqf Land in West Bengal: وقف کی زمین پرتعمیر ہے ایڈن گارڈن، راج بھون اورفورٹ ولیم! کولکاتا ایئرپورٹ میں بھی وقف کا حصہ، کیا ہے حقیقت؟
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد مغربی بنگال میں وقف جائیداد سے متعلق بڑا تنازعہ چھڑگیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایڈن گارڈن، فورٹ ولیم اورعلی پورچڑیا گھرجیسے اہم مقامات وقف کا حصہ ہیں۔ مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں 80,548 وقف جائیداد کی جانکاری دی ہے، جن میں سے کئی کا استعمال تعلیم اورصحت کے میدان میں ہو رہا ہے۔
Sambhal Police Station Construction Row: سنبھل میں وقف اراضی پر پولیس چوکی کی تعمیر! اسدالدین اویسی نے ثبوت کے ساتھ سی ایم یوگی کو بنایا نشانہ
اس سے قبل سنیچر (28 دسمبر 2024) کو سنبھل میں جامع مسجد کے سامنے والی زمین پر پولیس چوکی کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کی گئی تھی۔ سنبھل کے اے ایس پی شریش چندر نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے۔ اے ایس پی شریش چندرا نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے لیے بھی قریب ہی رہائشی انتظامات کیے جائیں گے۔ بھومی پوجن مکمل ہو چکا ہے۔





