World Cup 2023: پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان کے نماز پڑھنے پر تنازعہ، سپریم کورٹ کے وکیل نے آئی سی سی میں کردی شکایت
سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل ونیت جندل نے اپنی شکایت میں لکھا ہے ”محمد رضوان نے جان بوجھ کراپنے مذہب کی تصویرکشی کی ہے، جو کھیل جذبہ کے خلاف ہے۔ محمد رضوان کا ایسا کرنا اس نظریے پرسوال اٹھاتا ہے، جس پرعمل کھلاڑی میچ کھیلتے وقت کرتا ہے۔“