Bharat Express DD Free Dish

Uttarakhand development

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران دہلی-ہلدوانی ایکسپریس وے، اہم ریلوے منصوبوں، چنیالی سور ایئر اسٹرپ اور کچّھا میں آیورویدک ادارے کے قیام سمیت ریاست کی ترقی سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے درمیان توازن قائم کرنے پر صدر جمہوریہ کا زور۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی قدرتی حسن، مالامال روحانی وراثت اور متحرک لوک ثقافت سے مزین اتراکھنڈ ہمارے ملک کا ثقافتی دل بھی ہے۔

ریاست کے یومِ تاسیس پر وزیر اعظم کے پیغام کے لیے وزیر اعلیٰ نے اظہارِ تشکر کیا، کہا کہ مودی کا خصوصی لگاؤ ریاست کی ثقافت، ترقی اور سرحدی علاقوں کی مضبوطی سے متعلق ان کے خیالات اور اقدامات میں بھی نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ کا یومِ تاسیس، جسے اتراکھنڈ دیوس بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 9 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ سال 2000 میں اتر پردیش سے الگ ہوکر اتراکھنڈ ملک کی 27ویں ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ زیادہ تر پہاڑی علاقوں پر مشتمل یہ ریاست ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں چین (تبت) اور مشرق میں نیپال سے ملتی ہیں۔

وزیر داخلہ نے ریاست کے یومِ تاسیس کی تقریب میں 63 منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ بی جے پی حکومت اتراکھنڈ کو ایک عظیم ریاست بنانے میں تعاون دینے والے تمام افراد کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں اترکھنڈ نے خوشبودار پودوں، آیورویدک ادویات، یوگا مراکز اور نیچروپیتھی مراکز میں شاندار پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہر اسمبلی حلقے میں یوگ، آیوروید اور نیچروپیتھی کا مکمل پیکج تیار کیا جائے، جس سے عالمی سطح کے سیاح بڑی تعداد میں متوجہ ہوں گے۔