Bharat Express DD Free Dish

US Midterm Elections

امریکی سیاست میں سال 2026 کئی بڑی تبدیلیوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ اس سال ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے نتائج نے نہ صرف سیاسی منظرنامہ بدل دیا بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کو نئی طاقت اور قیادت کو نئے چہرے بھی دیے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لیے یہ انتخابات کسی بڑے امتحان سے کم نہیں تھے۔ ان کے دوسرے دورِ صدارت کے دوران ہونے والے ان انتخابات نے اقتدار کے توازن کو بدلنے کے ساتھ امریکی سیاست میں نئی قیادت کے ابھرنے کی راہ بھی ہموار کی۔

واضح رہے کہ سیاسی ایکشن کمیٹیاں (پی اے سی) ایسی تنظیمیں ہوتی ہیں جو عوامی عہدوں کے امیدواروں کی حمایت یا مخالفت کے لیے رقم جمع کرتی اور خرچ کرتی ہیں۔ ان میں لیڈرشپ پی اے سی منتخب نمائندوں اور قانون سازوں کو اپنی انتخابی مہم سے الگ رہتے ہوئے دیگر امیدواروں اور سیاسی تنظیموں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔