Shamim Nikhat Fiction Award ceremony: شمیم نکہت فکشن ایوارڈ تقریب کیفی اکادمی میں یکم نومبر کو، ڈاکٹر صبیحہ انور کو فکشن ایوارڈ اور سنجے شرما کو وقار رضوی صحافت ایوارڈ دینے کا فیصلہ
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے کیفی اعظمی اکادمی میں منعقد ہونے والی تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔ ایوارڈ پروفیسر سید وسیم اختر، بانی و چانسلر انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ کے دستِ مبارک سے دیے جائیں گے۔ تقریب میں ’’اردو فکشن پر عالمی فکشن کے اثرات‘‘ کے موضوع پر شمیم نکہت میموریل خطبہ پروفیسر یعقوب یاور پیش کریں گے۔
اردو زبان کبھی نہیں مرے گی، آج کی نوجوان نسل کے دلوں کی بن چکی ہے دھڑکن، بہارکے گورنر عارف محمد خان نے سہ روزہ سیمینار کے افتتاحی تقریب میں کہی یہ بڑی بات
’اردوزبان کا مستقبل وکست بھارت @2047 کے تناظرمیں‘ کے عنوان سے قومی اردوکونسل کے سہ روزہ سمینارکا افتتاح کیا گیا۔ ڈائریکٹر شمس اقبال نے کہا کہ وکست بھارت کی تعمیرمیں تمام ہندوستانی زبانوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
National Council for Promotion of Urdu Language: خواتین کی ترقی اوربااختیاری کے بغیر @2047 تک وکست بھارت کا تصور ادھورا رہے گا: ڈاکٹر شمس اقبال
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سینٹر فار نریندر مودی اسٹڈیز نئی دہلی کے اشتراک سے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں اردو ادب میں خواتین کی سماجی،سیاسی اورثقافتی بااختیاری کی عکاسی کے موضوع پر مذاکرہ





