Honorarium for Shikshamitras: یوگی کابینہ کا بڑا فیصلہ، شکشا متروں کے ماہانہ وظیفے میں دو گنا کا اضافہ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے اقدامات
کابینہ نے شکشا متروں کے ماہانہ وظیفے کو 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کر دیا ہے۔ اسی طرح جز وقتی انسٹرکٹرز کا وظیفہ بھی 9 ہزار سے بڑھا کر 17 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ یکم مئی سے نافذ ہوگا اور نئی رقم براہ راست مستحق افراد کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔
PM Modi accuses Congress-SP: ’’جیور پروجیکٹ 2004 سے 2014 تک فائلوں میں دبا رہا‘‘ وزیراعظم مودی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کو بنایا نشانہ
وزیراعظم نے بتایا کہ اڑان اسکیم کے تحت گزشتہ برسوں میں 1.60 کروڑ سے زائد شہری سستے داموں ہوائی سفر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کی توسیع کے لیے تقریباً 29,000 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت چھوٹے شہروں میں 100 نئے ایئرپورٹس اور 200 ہیلی پیڈز بنانے کا منصوبہ ہے۔





