Bharat Express DD Free Dish

University Grants Commission

جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب ایک الگ اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید کی ہے۔ ایک بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی تصویر میں جسٹس سوریہ کانت سے یہ بیان منسوب کیا گیا ہے کہ اگر کوئی برادری آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران، چیف جسٹس، صدر یا وزیر اعظم پیدا کر چکی ہے تو پھر اس کے باوجود پسماندہ رہنے کے لیے برہمنوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

غیرملکی یونیورسٹیوں کی طرز پراب ملک کی یونیورسٹیوں میں بھی اب سال میں دو بار داخلہ مل سکے گا۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ جولائی-اگست کے ساتھ ہی جنوری-فروری میں بھی داخلے ہوں گے۔ یہ ضابطہ اسی سیشن سے نافذ ہوگا۔

دراصل ایک عجیب  وغریب واقعہ میں، رانی درگاوتی یونیورسٹی، جبل پور ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کا امتحان لینا ہی بھول گئی۔ یونیورسٹی نے ٹائم ٹیبل اور ایڈمٹ کارڈ پہلے ہی جاری کردیا تھا لیکن امتحان کرانے کو مکمل طور پر بھول گئی۔ یونیورسٹی نے امتحان کی تاریخ پانچ  مارچ 2024 طے کی تھی۔

اپنے صدارتی خطاب میں، پروفیسر بلرام پانی، ڈین آف کالجس، دہلی یونیورسٹی نے کہا کہ اعلیٰ مقام تک پہنچنے کے لیے لگن، عزم اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ زندگی میں فضیلت حاصل کرنے کے لیے ہمیں آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔