Bharat Express DD Free Dish

Union Home Minister Amit Shah

وزیر داخلہ امت شاہ  کے دورے میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ، سرحدی انتظام، امن و امان اور مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ حکام کو ہدایت دی گئی کہ غیر قانونی دراندازی، تجاوزات اور ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سرکاری حلقوں کے مطابق اس دورے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سلی گڑی کوریڈور،

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران پیر کے روز راجیہ سبھا میں وندے ماترم بل پیش کریں گے۔ اس مجوزہ قانون کا مقصد قومی نغمہ وندے ماترم کو وہی قانونی حیثیت اور تحفظ فراہم کرنا ہے جو اس وقت قومی ترانے جن گن من کو حاصل ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عظیم انقلابی ویر منگل پانڈے کو ان کی جینتی پر صد بار پرنام انہوں نے مادرِ وطن کے وقار اور خودداری کے تحفظ کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی۔ ان کی شجاعت، بہادری اور حب الوطنی کی داستانیں آج بھی ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس دلاتی ہیں ی۔

امت شاہ اپنے دورے کے دوران شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ بی ایس ایف سے متعلق متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان منصوبوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا اور جوانوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔جماغاچھ میں پروگرام مکمل کرنے کے بعد وزیر داخلہ دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے سلی گوڑی کے اُتر کنیا آڈیٹوریم پہنچیں گے،

نئے سبزی سب یارڈ کے آغاز سے مقامی اور آس پاس کے دیہی علاقوں کے کسانوں کو اپنی سبزیوں اور زرعی پیداوار کی بہتر خرید و فروخت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔ اس سے نہ صرف کسانوں کو بہتر قیمت ملنے کی امید ہے بلکہ منڈی کے نظام میں بھی شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔امت شاہ اس موقع پر ملک گیر ماحولیاتی مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت منڈی احاطے میں شجرکاری بھی کریں گے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مطابق شہر میں قائم کیے گئے 101 آکسیجن پارکس تقریباً 9 لاکھ 66 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہیں، جہاں 22 لاکھ 71 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ان میں سے 62 پارکس گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں واقع ہیں، جہاں تقریباً 16 لاکھ پودوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ آج متعدد ایسے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جو کافی عرصے سے زیرغور تھے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ہمیشہ سماج کے محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے نئی وزارتیں قائم کیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے قبائلی امور کی وزارت قائم کی،

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مہارانی درگاوتی کی زندگی بہترین حکمرانی، عوامی خدمت اور حب الوطنی کی ایک بے مثال مثال ہے۔ ان کے فیصلے اور عوام دوست طرزِ حکومت آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

ان ڈیجیٹل اقدامات کے آغاز کے بعد امت شاہ نفیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں ادارے کی موجودہ پیش رفت، مستقبل کے منصوبوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران سنیل شرما نے مرکزی وزیرِ داخلہ کو جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر درپیش مختلف مسائل، عوامی خدشات اور انتظامی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے کے عوام کی امن، ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور بنیادی سہولیات سے متعلق توقعات اور مطالبات بھی امت شاہ کے سامنے رکھے۔