Bharat Express DD Free Dish

Union Home Minister Amit Shah

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے دراندازی کے مسئلے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستوں سے غیر قانونی دراندازوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدی سلامتی اور داخلی امن کے ساتھ کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

ملائیشیا میں چھپے تین مبینہ گینگسٹروں کو گرفتار کرکے بھارت واپس لایا گیا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی تینوں کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مزید تفتیش کے لیے انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

آسام میں بارش اور سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کے درمیان ریاستی حکومت کی جانب سے راحتی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ متاثرہ لوگوں تک ضروری سامان پہنچانے، انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور سیلاب کے بعد بنیادی سہولیات بحال کرنے کے لیے انتظامیہ سرگرم ہے۔وزیر اعلیٰ سرما نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحتی کاموں کے ساتھ ساتھ بازآبادکاری کا عمل بھی اہم ہے۔

قومی سلامتی حکمتِ عملی کانفرنس کا نواں اجلاس شروع، اس اہم کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی سے متعلق مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ان سے نمٹنے کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔

شیورام ہری راج گرو، شہید بھگت سنگھ اور سکھ دیو تھاپر کے ساتھ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے اس عظیم باب کے اہم کردار تھے، جس نے پورے ملک میں آزادی کی تحریک کو نئی توانائی بخشی۔ تینوں انقلابیوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کی۔23 مارچ 1931 کو راج گرو، بھگت سنگھ اور سکھ دیو نے برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی پاداش میں پھانسی قبول کی۔

قومی خلائی دن کے موقع پر امت شاہ نے چندریان-3 کی تاریخی کامیابی اور اسرو کے سائنس دانوں کی خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت خلائی شعبے میں عالمی قیادت کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران سرحدی سکیورٹی سے متعلق کئی اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وہ وہاں تعینات مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کے جوانوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے 14 ریاستوں میں بیک وقت آپریشن چلا کر اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی۔ انہوں نے اسے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی واضح مثال قرار دیا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے ناگ پنچمی کے موقع پرتمام اہلِ وطن کومبارکباد دی اورمہادیوسے سب کی زندگی میں خوشی، خوش حالی اورسکون کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر سینئر لیڈروں نے بھی تہوار کی مبارکباد دی۔

شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے ناندیڑ میں سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں بین ریاستی یا بین الاقوامی سازش کے امکان کی بھی تحقیقات کی ضرورت ظاہر کی۔