Bharat Express DD Free Dish

Unani Medicine

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست ملاقات اور کاروباری و ڈسٹری بیوشن کے امکانات پر گفتگو کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو بھی مختلف مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور پروڈکٹ سیمپلز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پروگرام کا بنیادی مقصد یونانی طب کی سائنسی بنیادوں کو اجاگر کرنا، جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ علاج پرروشنی ڈالنا اور معیاری یونانی ادویات کے مؤثرو محفوظ استعمال کے حوالے سے معالجین کو جدید معلومات فراہم کرنا تھا۔ علمی و تحقیقی نشست میں میرٹھ اورگرد ونواح سے تعلق رکھنے والے ممتاز اطباء، یونانی معالجین اورطبی ماہرین نے شرکت کی۔

جامعہ ہمدرد کے اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نے نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم)، حکومتِ ہند کی ہدایات کے مطابق منعقدہ عبوری نصاب اور اورینٹیشن ٹریننگ پروگرام کے ذریعے تعلیمی سال 2025–2026 کے لیے نئے بی یو ایم ایس، پری طب اور ایم ڈی (یونانی) طلبہ …

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی جانب سے پروفیسر مظاہر عالم (صدر، بورڈ آف یونانی سدھا، سویا رگپا، این سی آئی ایس ایم، نئی دہلی)، ڈاکٹریوگتا منجال (ڈائریکٹر محکمہ آیوش، حکومت دہلی)، ڈاکٹریونس افتخار منشی (ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل، سی سی آریوایم، نئی دہلی) کو حال ہی میں اپنے اپنے عہدوں پرفائزہونے کی خوشی میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کی۔