Justice Surya Kant Addresses UGC Regulations: جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید کی، کہا-’’ان کے الفاظ، خیالات یا کردار کی عکاسی نہیں کرتا یہ بیان‘‘
جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب ایک الگ اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید کی ہے۔ ایک بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی تصویر میں جسٹس سوریہ کانت سے یہ بیان منسوب کیا گیا ہے کہ اگر کوئی برادری آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران، چیف جسٹس، صدر یا وزیر اعظم پیدا کر چکی ہے تو پھر اس کے باوجود پسماندہ رہنے کے لیے برہمنوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔





