UAE President Arrives In India Today: کیوں خاص ہے یو اے ای کے صدر کا ڈیڑھ گھنٹے کا بھارت دورہ، وزیر اعظم مودی سے کریں گے ملاقات
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پیر کو مختصر مگر انتہائی اہم دورے پر بھارت پہنچنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صدر شیخ محمد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھارت میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
UAE President to visit India: متحدہ عرب امارات کے صدر کا 19 جنوری کو بھارت کا سرکاری دورہ، وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر محمد بن زاید النہیان پہنچیں گے نئی دہلی
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، صدر محمد بن زاید کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا بھارت کا تیسرا سرکاری دورہ ہوگا۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات 1972 میں قائم ہوئے تھے۔ یو اے ای نے اسی سال بھارت میں اپنا سفارت خانہ کھولا، جبکہ بھارت نے 1973 میں ابو ظہبی میں اپنا سفارت خانہ قائم کیا۔




