Urdu Conclave 2026

TVK Vijay

ٹی وی کے سربراہ وجے نے تمل ناڈو کے گورنر سے مل کرحکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وجے کے پاس 121 اراکین اسمبلی کی حمایت ہے۔ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کے زیرقیادت اتحاد میں بائیں بازو کی دونوں جماعتیں سی پی آئی اورسی پی ایم نے کہا کہ حمایت کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ بی جے پی کو پچھلے دروازے سے ریاست میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

تمل ناڈو میں سی پی آئی، سی پی ایم اور وی سی کے نے ٹی وی کے کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی وجے کی پارٹی اکثریت کے اعدادوشمار تک پہنچ گئی ہے۔ وجے نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے، لیکن ابھی انہوں نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ہے۔

کپل سبل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے، اس لیے آئینی روایت اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق سب سے بڑی پارٹی کو پہلے حکومت بنانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق گورنر کو ٹی وی کے کے سربراہ وجے کو مدعو کر کے حلف دلانا چاہیے اور پھر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔

سیاسی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ ریاست کی دو بڑی حریف جماعتیں، ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے، ممکنہ طور پر ایک اتحاد قائم کر سکتی ہیں تاکہ ٹی وی کے کو اقتدار میں آنے سے روکا جا سکے۔ اگر یہ اتحاد حقیقت کا روپ دھارتا ہے تو اسے تمل ناڈو کی سیاست میں ایک غیر معمولی اور تاریخی پیش رفت تصور کیا جائے گا۔

کانگریس کی حمایت حاصل، اکثریت کے لیے مزید کوششیں جاری، ٹی وی کے نے اپنے پہلے ہی انتخاب میں 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تمل ناڈو کانگریس کے انچارج گریش چوڈنکر کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا کہ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اور کانگریس لیجسلیٹو پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ ٹی وی کے کو حکومت بنانے کے لیے مکمل حمایت فراہم کریں گے۔