Japan Earthquake: ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا جاپان، 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری
جاپان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ زلزلے کے اثرات پڑوسی ملک چین تک بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
PM Modi Condolences After Philippines Earthquake: فلپائن میں تباہ کن زلزلہ، وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس، بھارت نے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ فلپائن کے منڈاناؤ علاقے میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسردہ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Massive Earthquake Hits The Philippines: فلپائن میں تباہ کن زلزلہ، 7.8 شدت کے جھٹکوں سے عمارتیں زمین بوس، 32 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی، سونامی کی وارننگ
فلپائن پیر کی صبح ایک شدید اور ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا جس نے ملک کے جنوبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی، جسے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران فلپائن میں آنے والے طاقتور ترین زلزلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
Earthquake in Japan: جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری، ساحلی علاقوں میں 3 میٹر تک لہروں کا خدشہ
وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات اور بلند علاقوں کی طرف منتقل ہو جائیں۔ اسی دوران جے آر ایسٹ نے ٹوہوکو شنکانسن بلٹ ٹرین سروس کو ٹوکیو اور شن-آوموری کے درمیان معطل کر دیا ہے۔
Earthquake Strikes Indonesia: انڈونیشیا میں 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ، ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری
انڈونیشیا دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ پیسیفک رنگ آف فائر پر واقع ہے۔ یہ تقریباً 40 ہزار کلومیٹر طویل آتش فشانی اور فالٹ لائنز کا ایک وسیع سلسلہ ہے جو ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت سے تشکیل پایا ہے۔





