Typhoon Dolphin: جاپان کے بعد چین میں ڈولفن طوفان کی تباہی، بیجنگ پر شدید بارش کا خطرہ، شنگھائی میں 150 سالہ ٹوٹا ریکارڈ
ڈولفن‘ طوفان پہلے مشرقی چین کے ژی جیانگ صوبے سے ٹکرایا تھا۔ اسے رواں سال چین میں آنے والا سب سے طاقتور ٹائیفون قرار دیا گیا ہے۔ بعد میں اس کی شدت کم ہو کر ٹراپیکل اسٹورم میں تبدیل ہو گئی، لیکن اس میں موجود نمی شمالی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے، جس کے نتیجے میں شدید بارش کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔اس سے قبل شنگھائی میں بھی شدید بارش اور سیلاب نے معمولات زندگی متاثر کیے تھے۔
Earthquake Hits Japan: جاپان میں ایواتے کے ساحل کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ، 25 جون کے طاقتور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں احتیاط کی ہدایت
جاپان کی وزیر اعظم سنائے تاکائیچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت 25 جون کے زلزلے کے بعد وزیر اعظم کے دفتر میں قائم کرائسس مینجمنٹ آفس کے ذریعے صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
PM Modi Condolences After Philippines Earthquake: فلپائن میں تباہ کن زلزلہ، وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس، بھارت نے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ فلپائن کے منڈاناؤ علاقے میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسردہ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Massive Earthquake Hits The Philippines: فلپائن میں تباہ کن زلزلہ، 7.8 شدت کے جھٹکوں سے عمارتیں زمین بوس، 32 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی، سونامی کی وارننگ
فلپائن پیر کی صبح ایک شدید اور ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا جس نے ملک کے جنوبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی، جسے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران فلپائن میں آنے والے طاقتور ترین زلزلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
Big Support to K Annamalai Political Movement: انّاملائی کی ‘سونامی’: 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ افراد نے اسٹالن اور وجے کی سیاسی زمین ہلا دی، 2031 کا کیا منصوبہ ہے؟
تمل ناڈو بی جے پی کے سابق صدر کے. انّاملائی نے پارٹی سے استعفیٰ دے کر ایک نئی سیاسی تحریک ‘ادھو نمّا ایّکم’ (Kalam School of Ideology) کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس تحریک سے محض 24 گھنٹوں کے اندر 13 لاکھ سے زائد افراد جڑ چکے ہیں۔ جانئے 2031 کے انتخابات کے لیے انّاملائی کی حکمتِ عملی اور اس سیاسی مساوات کا مکمل حساب۔
Earthquake Strikes Indonesia: انڈونیشیا میں 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ، ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری
انڈونیشیا دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ پیسیفک رنگ آف فائر پر واقع ہے۔ یہ تقریباً 40 ہزار کلومیٹر طویل آتش فشانی اور فالٹ لائنز کا ایک وسیع سلسلہ ہے جو ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت سے تشکیل پایا ہے۔
Tsunami waves in parts of Japan: روس میں8.7 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان کے کچھ حصوں میں سونامی، کئی علاقوں میں 3 میٹر سے زیادہ اونچی لہریں اٹھنے کا امکان
ساحلی علاقوں جیسے الاسکا، ہوائی، چلی، سولومن آئی لینڈ اور نیوزی لینڈ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ہوائی، ہونولولو میں سونامی کے وارننگ سائرن بجنے لگے، جس سے رہائشیوں اور سیاحوں کو اونچی جگہ پر منتقل ہونے کے لیے کہا گیا۔
Indonesia Earthquake: انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ، موسمیاتی ادارے نے سونامی کے حوالے سے دی بڑی اپ ڈیٹ
جنوری 2021: سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔
Japan Earthquake: جنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری، جوہری پلانٹ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ
ابتدائی طور پر، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کی ابتدائی شدت 6.9 درج کی گئی تھی، لیکن بعد میں اس نے ابتدائی شدت کو 7.1 کر دیا۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ زلزلے کا مرکز جاپان کے جنوبی مرکزی جزیرے کیوشو کے مشرقی ساحل سے تقریباً 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
Japan earthquake, Major tsunami warnings issued: جاپان میں تین گھنٹے میں 30 سے زائد زلزلے کے جھٹکے،33 ہزار گھروں کی بجلی غائب،بلٹ ٹرین کی سروس متاثر
زلزلے کے باعث جاپان میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ادھر جاپان نے ملک بھر میں زلزلے کے حوالے سے تازہ وارننگ جاری کی ہے۔ وارننگ کے مطابق اشیکاوا، نیگتا، ناگانو اور تویاما کے پریفیکچرز کو خطرے والے علاقوں کے طور پر نشان زد کیا ہے۔ وسطی جاپان میں گزشتہ تین گھنٹوں کے دوران 30 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.6 سے 7.6 تک تھی۔





