Clashes in Suwayda province: شام میں حکومت کی تبدیلی کے باوجود بدامنی برقرار، سویدا میں فرقہ وارانہ تصادم میں 37 افراد جاں بحق
حالیہ تصادم عبوری صدر احمد الشرع کے لیے ایک نیا امتحان بن گیا ہے، جو بین الاقوامی حمایت سے اقتدار میں تو آئے ہیں لیکن میدانی سطح پر امن و استحکام قائم رکھنے میں اب تک مکمل کامیابی حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اقلیتوں کے تحفظ اور علاقائی انصاف کی سمت مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو شام ایک بار پھر خانۂ جنگی کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔





