PM Modi On Shanti Bill: شانتِی بل کی منظوری ایک تبدیلی ساز لمحہ: وزیر اعظم نریندر مودی
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے اختتام سے قبل جمعرات کو شانتِی بل 2025 کی منظوری کو حکومت ہند نے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اہم قانون کے پاس ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کے تکنیکی اور توانائی کے مستقبل کے لیے ایک ”تبدیلی ساز لمحہ“ بتایا۔





