Bharat Express DD Free Dish

Trade War

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو چین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد کیا گیا یہ نیا ٹیرف یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جنیوا میں دو دن تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد امریکا نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر محصولات کو 145 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کرنے پر اتفاق کیا۔

ادھرہندوستانی ایئرلائنز، جو عالمی سپلائی چین کی مشکلات کے باعث طیاروں کی خریداری میں دشواریوں سے دوچار ہیں، چین کی جانب سے اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ طیاروں کی خریداری سے روکنے کی ہدایت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

امریکہ کے ذریعے آٹو درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیے جانے کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے جمعرات کو کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک ہی روز میں دو بار ٹیلے فونک رابطہ ہوا۔