PM Modi in West Bengal rally: مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ، وزیراعظم مودی نے کہا 4 مئی کو ختم ہوگا ٹی ایم سی کا ’سنڈیکیٹ راج‘
نریندر مودی نے کہا کہ بنگال میں تبدیلی کی لہر کی قیادت خواتین کر رہی ہیں کیونکہ وہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی متاثرہ ہیں۔ انہوں نے آر جی کر اور سندیش کھالی جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی حکومت عصمت دری کے ملزمان اور غنڈوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
PM Modi at Purulia rally: ’’آدیواسی زمینوں پر ٹی ایم سی سنڈیکیٹ کا قبضہ‘‘ وزیراعظم مودی کا ممتا حکومت پر بڑا الزام، بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کا دعویٰ
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ ممتا بنرجی چوتھی بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ بی جے پی ریاست میں حکومت بنانے کے لیے بھرپور مہم چلا رہی ہے۔





