Bharat Express DD Free Dish

Telangana High Court

کالجیم کا نظام ججوں کی تقرری اور تبادلوں کی سفارش کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مزید کارروائی کے لیے مرکزی حکومت کو بھیجتا ہے۔تازہ ترین تجاویز کا تعلق چار ہائی کورٹس میں چیف جسٹس کے عہدوں سے ہے۔ تاہم، کالجیم کی سفارشات کو حتمی تقرری نہیں سمجھا جا سکتا۔

تلنگانہ ہائی کورٹ نے پون کھیڑا کو ایک ہفتہ کی پیشگی ضمانت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اب اس پرروک لگا دی ہے۔ عدالت نے پون کھیڑا کو آسام کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سالیسٹر جنرل نے پوچھا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت کیوں دی جبکہ یہ معاملہ آسام میں ہوا، معاملہ بھی وہیں درج ہوا تو ضمانت تلنگانہ ہائی کورٹ نے کیوں دی؟

آسام کے ایڈوکیٹ جنرل سیکیا نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا، "اس معاملے میں، آسام میں ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔ وہ (پون کھیڑا) دہلی کے مستقل رہائشی ہیں۔ فی الحال، وہ حیدرآباد میں ہیں اورتلنگانہ میں پیشگی ضمانت کے لیے درخواست دے رہے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟"

عدالت میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران پون کھیڑا کی جانب سے سینئر وکیل اور کانگریس لیڈر ابھیشیک سنگھوی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دلائل پیش کیے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آسام حکومت کی جانب سے درج مقدمہ دراصل سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے اور اس کا مقصد اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنا ہے۔

چنامنینی رمیش ایک جرمن شہری ہیں اور انہوں نے ویمولواڈا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا۔ خود کو ایک ہندوستانی شہری کے طور پر متعارف کرایا تھا۔