Govt Issues Notice To Meta: مرکزی حکومت نے میٹا کو جاری کیا نوٹس، واٹس ایپ کے ’یوزرنیم‘ فیچر کے حوالے سے تین دن میں دینا ہوگا جواب، فیچر کے نفاذ پر عارضی پابندی
انٹرنیٹ صارفین اور سائبر ماہرین نے اس فیچر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ کوئی بھی شخص اپنی مرضی کا یوزر نیم بنا سکتا ہے، اس لیے سائبر جرائم پیشہ افراد دوسروں یا سرکاری عہدیداروں سے مشابہ یوزر نیم اختیار کرکے جعلسازی یا فرضی شناخت کا سہارا لے سکتے ہیں۔
WhatsApp’s Username Feature: واٹس ایپ کے یوزر نیم فیچر پر حکومت کی نظر، جعل سازی کے خدشات پر میٹا کو قانونی نوٹس بھیج سکتی ہے حکومت
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ اگر مناسب حفاظتی انتظامات نہ کیے گئے تو یہ فیچر کسی دوسرے شخص کی شناخت اختیار کرنے یا جعل سازی کو آسان بنا سکتا ہے۔ میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ نے حال ہی میں یوزر نیم ریزرویشن فیچر متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جو فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور دنیا بھر کے صارفین کے لیے ابھی دستیاب نہیں ہے۔





