ICC T20I rankings: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: گیندبازی میں بوش، بمراہ اور فورڈ کی بڑی چھلانگ، ورون پہلے نمبر پر برقرار
ٹی-20 بلے بازوں کی فہرست میں ہندوستان کے ابھشیک شرما پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کے پتھم نسنکا چوتھے، ہندوستان کے ایشان کشن تین درجے ترقی کے ساتھ پانچویں اور سوریا کمار یادو چھٹے نمبر پر ہیں۔





