Bharat Express

Syrian Rebels

وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔شام میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

ترک صدر طیب اردوغان نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد اور انکی حکومت نے ترکیہ کی مذاکرات کی پیشکش کو رد کر دیا تھا۔ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ شام کو تباہ و برباد چھوڑ کر بشار الاسد خود فرار ہوگئے۔

شام کے معزول صدر بشار الاسد ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ بشار الاسد کی فیملی بھی ان کے ساتھ ہے۔ روسی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ انہیں سیاسی پناہ دی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ جو ہندوستانی ممکن ہو فوری طور پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے شام چھوڑ دیں۔ دیگر شہریوں کو اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھنے اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ’انقلاب کا پرچم‘ لہرانا شروع کر دیا۔ یہ ایک پرانا جھنڈا ہے جو بشار الاسد کے مرحوم والد حافظ الاسد کی حکومت سے پہلے شام میں استعمال ہوتا تھا۔