Supreme Court Refuses To Entertain PIL: بابر کے نام پر مسجد کی تعمیر پر پابندی کی عرضی خارج، سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
سپریم کورٹ آف انڈیا نے مغل حکمراں بابر یا بابری مسجد کے نام پر ملک میں کسی بھی مسجد یا مذہبی ڈھانچے کی تعمیر پر پابندی عائد کرنے سے متعلق دائر عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی عرضی عدالتی مداخلت کے دائرہ کار میں نہیں آتی، جس کے بعد عرضی گزار نے اپنی عرضی واپس لے لی۔
Aishwarya Senger reacts SC order: ’’ہمیں معاملے کی اصل بنیاد پر سنا ہی نہیں گیا‘‘ دہلی ہائی کورٹ کا حکم معطل کیے جانے پر ایشوریہ سینگر کا ردعمل
ایشوریہ سینگر نے کہا کہ ان کا خاندان برسوں سے اس مقدمے کا سامنا کر رہا ہے۔ ’’میں گزشتہ آٹھ برسوں سے انصاف کے لیے لڑ رہی ہوں، لیکن شاید میرے اور میرے خاندان کے دکھوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہماری عزت، سکون اور یہاں تک کہ ہمیں سنے جانے کا بنیادی حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مجھے انصاف کی امید ہے۔ میں میڈیا سے گزارش کرتی ہوں کہ کوئی غلط معلومات نہ پھیلائی جائیں۔‘‘
Unnao rape case: اناؤ ریپ کیس معاملے میں سپریم کورٹ نے کلدیپ سینگر کی عمر قید معطل کرنے سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی روک
چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل بنچ نے کلدیپ سینگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر سی بی آئی کی عرضی پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کانگریس رہنما اور خواتین کارکن ممتاز پٹیل نے کہا: ’’اب ہمیں امید ہے کہ اناؤ کی متاثرہ کو انصاف ملے گا۔ کلدیپ سینگر کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔ ایک نیا قانون آنا چاہیے جس میں ریپ کے مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔‘‘





