Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court Notice

چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے احاطے کے باہر حال ہی میں نکالے گئے احتجاجی مارچ اور ایس آئی آر سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملات پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے دونوں فریقوں سے جواب طلب کیا ہے اور سپریم کورٹ کے احاطے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ رکھنے کی سخت ہدایت بھی دی ہے۔

بچوں کے اغوا کے معاملات پر سپریم کورٹ نے سخت رخ اپناتے ہوئے مرکز اور ملک کی تمام ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت میں دائر مفاد عامہ کی عرضی میں اغوا کے معاملات کی مقررہ مدت میں تحقیقات، خصوصی عدالتوں کے قیام اور ایسے جرائم سے حاصل ہونے والی غیر قانونی جائیداد ضبط کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظرثانی مہم کے خلاف ممتا بنرجی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے کا عملی حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کرے گی اور پیر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے الیکشن کمیشن سے باضابطہ جواب طلب کیا ہے۔