Duttapukur Blast Case: مغربی بنگال میں ہوئے دھماکہ کی این آئی اے سے جانچ کا مطالبہ،بی جے پی کے ریاستی صدر نے امت شاہ کولکھا خط
ڈاکٹر سکنتا مجمدار نے لکھاکہ "میں مغربی بنگال کے دتہ پوکر میں ہونے والے دھماکوں کے حالیہ واقعات کے بارے میں گہری تشویش اور بھاری دل کے ساتھ آپ کو لکھ رہا ہوں۔ ان واقعات میں جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ان کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں۔ ."