Bharat Express DD Free Dish

Stray Dogs

گریٹر نوئیڈا میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں  کتا  پسند آنے  پرمالک کو  اغوا کر لیا گیا۔ بدمعاش اسے اسکارپیو میں ڈال کر علی گڑھ لے گئے اور فون کرکے تاوان میں کتا مانگا۔ اغوا کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی تو بدمعاش کتے کے مالک کو علی گڑھ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ معاملہ بیٹا 2 تھانہ علاقے کے الفا 2 سیکٹر کا ہے۔ اس معاملے کو لے کر شرپسندوں کی ایک آڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

نوئیڈا میں آوارہ کتوں کی دہشت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ دو دن پہلے پیش آنے والے اس واقعے نے نوئیڈا کے رہائشیوں سمیت سب کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ جب ایک معصوم بچی کو آوارہ کتوں نے نوچ لیا اور اس کی موت ہو گئی۔