India Vs SriLanka: سری لنکا میں کیسا ہے ٹیم انڈیا کا ریکارڈ؟ 15 اگست سے شروع ہوگی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز، آخری بار کوہلی کی کپتانی میں ملی تھی شاندار جیت
ٹیسٹ کرکٹ کے مجموعی ریکارڈ کی بات کی جائے تو بھارت اور سری لنکا کے درمیان اب تک 46 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں بھارتی ٹیم نے 22 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ سری لنکا کو صرف 7 میچوں میں جیت نصیب ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ 2022 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔





