Bharat Express DD Free Dish

Sports Ministry

فیڈریشن کے خلاف کارروائی کی ایک اہم وجہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مناسب نظام کا فقدان بھی بتایا جا رہا ہے۔ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ فیڈریشن کے فیصلوں اور انتظامی طریقہ کار کا کھلاڑیوں اور ان کے مفادات پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔وزارت کے مطابق معاملہ صرف انتظامی کام کاج تک محدود نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے حقوق اور ان کے مستقبل سے بھی جڑا ہوا ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے ایشیا کپ 2025 میں کھیلنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ ہندوستانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنا منٹ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔

منگل کو وزارت کھیل نے اسپاٹ ویری فکیشن کمیٹی کے نتائج، فیڈریشن کے ذریعے احکامات کی تعمیل اور ’’ہندوستانی کھلاڑیوں‘‘ کے وسیع تر مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈبلیو ایف آئی کی معطلی کو منسوخ کرتے ہوئے کشتی کے کھیل سے متعلق قومی ادارے کے طور پر اس کی شناخت بحال کر دی۔

اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک اور ورلڈ چمپئن شپ میڈلسٹ وینیش پھوگاٹ سمیت کئی ٹاپ ریسلرز نے برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں اور اس کیس کی سماعت دہلی ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔

درحقیقت وزارت کھیل نے اتوار (24 دسمبر) کو ریسلنگ فیڈریشن اور اس کے نو منتخب صدر سنجے سنگھ کو معطل کر دیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی نے موجودہ قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا ہے۔