Parchi Celebration: انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں ’پرچی سیلیبریشن‘ پر تنازع، سابق کرکٹرز نے اٹھائے سوالات، جیب سے پرچی نکال کر جشن منانے کا نیا رجحان زیر بحث
اس سیزن میں صرف آکاش سنگھ ہی نہیں بلکہ چنئی سپر کنگز کے بلے باز اُروِل پٹیل اور ممبئی انڈینس کے اسپنر رگھو شرما بھی اسی انداز میں جشن مناتے دکھائی دیے ہیں۔ کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں ایسے متنازع انداز سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ کھیل میں اصل شناخت کارکردگی سے بنتی ہے، نہ کہ غیر ضروری تنازعات سے۔
Shami Facing Injustice: شاندار کارکردگی اور بہترین فٹنس کے باوجود محمد شامی کا ٹیم میں واپسی نہ کرپانا سوالوں کے گھیرے میں؟
انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں بھی محمد شامی نے اپنی شاندار فارم جاری رکھی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے دہلی کی ٹیم کے خلاف اہم وکٹ حاصل کی، جبکہ دوسرے میچ میں صرف 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور اکانومی ریٹ 2.20 رکھا، جو غیر معمولی کارکردگی ہے۔





