Rahul Gandhi meets Irfan: راہل گاندھی نے محمد عرفان سے کی ملاقات، کہا-’’عرفان جیسے لاکھوں نوجوان ہی ملک کی حقیقی امید، آئین اور جمہوریت پر اس کی سمجھ نے ملک بھر کی توجہ حاصل کرلی‘‘
راہل گاندھی نے فیس بک پر عرفان کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی بستی کا ایک ایسا نوجوان ہے، جس کی سوچ اس کے حالات کی محتاج نہیں ہے۔ محمد عرفان کی گفتگو نے یہ بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ شہری شعور اور آئینی سمجھ کے لیے کسی خاص سماجی یا معاشی پس منظر کا ہونا ضروری نہیں۔ ایک عام بستی سے تعلق رکھنے والا نوجوان بھی ملک کے آئینی نظام، اپنے حقوق اور شہری فرائض کے بارے میں گہری دلچسپی رکھ سکتا ہے۔
Vishwamangalya Sabha’s Meeting: ’’عہد حاضر سے ہم آہنگ مادریت‘‘کے موضوع پر وشومانگلیہ سبھا کی دو روزہ بیداری نشست شروع، ڈاکٹر موہن بھاگوت کل کریں گے خطاب
وشومانگلیہ سبھا کے مطابق دو روزہ یہ بیداری نشست بدلتے ہوئے سماجی منظرنامے میں مادریت، خاندان، اقدار اور قوم کی تعمیر جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال اور تنظیم کی سالانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
Muslim Gujjar Community meet in Garhi Kalan: گڑھی کلاں میں مسلم گوجر برادری کا اہم اجلاس، سماجی مسائل پر بامعنی مکالمہ
جے این یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نصیب علی چودھری نے تعلیمی بیداری، جہیز اور منشیات کے مسئلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہم سب مل کر فضول خرچی اور برائیوں کو ختم کریں تو روشن مستقبل ممکن ہے۔‘‘





