Bratislava Castle: سلوواکیہ میں وزیراعظم مودی کے اعزاز میں ترنگے سے سجایا گیا براتسلاوا قلعہ، دورۂ سلوواکیہ کے دوران ثقافتی اور سفارتی روابط کو نئی تقویت
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے ڈاکٹر رابرٹ گافریک سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنشدوں کا سلوواک زبان میں ترجمہ کرنے کی کوششوں کی قیادت کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس اقدام کو بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا۔
PM Modi Slovakia visit: سلوواکیہ کا تاریخی اور نتیجہ خیز دورہ مکمل، جی-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہوئے وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں سلوواکیہ کی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ تاریخی اور نتیجہ خیز دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور مضبوط تجارتی روابط خاص طور پر نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
PM Modi meets Slovakia President Peter: وزیر اعظم نریندر مودی نے سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی سے کی ملاقات ، ثقافت، ٹیکنالوجی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
پی ایم مودی نے ڈاکٹر رابرٹ گافریک سے بھی ملاقات کی جنہوں نے اپنشدوں کا سلوواک میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی قیادت کی۔ میٹنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا، "کل شام براتسلاوا میں، میں نے ڈاکٹر رابرٹ گافرک سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنشدوں کے سلوواک میں ترجمہ کی قیادت کی۔
Traditional Slovakian Welcome: وزیراعظم مودی کا سلوواکیہ میں روایتی استقبال، بریڈ اور نمک پیش کرکے کیا گیا خیرمقدم، اعلیٰ سطحی قیادت سے جلد ملاقات متوقع
سلوواک روایت کے مطابق وزیراعظم کو بریڈ اور نمک پیش کیا گیا ہے جو خیر سگالی، دوستی اور مہمان نوازی کی علامت مانا جاتا ہے۔ وزیراعظم مودی جی-7 سربراہ اجلاس کے سلسلے میں فرانس کے دورے پر ہیں۔ اسی درمیان وہ سلوواکیہ کی راجدھانی براتسلاوا پہنچے ہیں جہاں روایتی جوش وخروش کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا ہے۔
PM Bratislava Visit: سلوواکیہ میں مہادیو کیرتن پروجیکٹ کی گونج، وزیر اعظم مودی نے بھارت-سلوواکیہ ثقافتی رشتوں کی منفرد مثال قرار دیا
اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے اس روحانی موسیقی کے گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی روابط کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براتیسلاوا میں اس گروپ کی پیشکش دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی
PM’s Europe visit: وزیراعظم نریندر مودی کا یورپ دورہ: فرانس اور سلوواکیہ کے ساتھ عالمی و باہمی امور پر ہوگی اہم بات چیت، بھارتی برادری سے بھی کریں گے ملاقات
وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ پیرس میں مقیم بھارتی برادری کے افراد سے ملاقات کے بھی خواہش مند ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط سماجی اور ثقافتی پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ بھارت، یورپ اور جی-7 ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی شراکت داریوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔





