Bharat Express DD Free Dish

Sheikh Hasina sentenced

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے دسمبر تک وطن واپس آ کر خودسپردگی کرنے کے دعوے پر بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (ICT) نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ ٹریبونل کا کہنا ہے کہ اگر شیخ حسینہ کو ملک واپس لایا گیا تو انہیں سیدھا جیل بھیجا جائے گا، کیونکہ انہیں پہلے ہی سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

حالیہ انتخابات کے فوری بعد عوامی لیگ نے بنگلہ دیش میں اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ پارٹی کے لیڈروں نے سب سے پہلے کھلنا شہر میں اپنا دفتر کھولا ہے، جہاں شیخ مجیب الرحمٰن اور شیخ حسینہ کی تصاویر نصب کی گئی ہیں۔ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی عائد ہے۔

بنگلادیش کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کے روز سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو تین کرپشن کیسز میں مجموعی طور پر اکیس سال قید کی سزا سناتے ہوئے ملک کی سیاست میں ایک بڑا موڑ پیدا کر دیا ہے۔ ڈھاکہ کے اسپیشل جج محمد عبداللہ نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ ہر مقدمے میں سات سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے، جبکہ انہی الزامات سے متعلق باقی تین مقدمات کا فیصلہ یکم دسمبر کو سنایا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل (آئی سی ٹی) کی جانب سے دی گئی سزائے موت کے فیصلے کے بعد ملک کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔ شیخ حسینہ کے بیٹے اور عوامی لیگ پارٹی کے اہم لیڈر ساجیب احمد واجد نے اس فیصلے کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے یونُس حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ٹرایبیونل کے فیصلہ میں شیخ حسینہ تمام پانچ الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ جولائی–اگست 2024 کی طلبہ تحریک میں مبینہ مظالم کے تناظر میں یہ فیصلہ آیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ اور سابق پولیس سربراہ پر بھی پانچ سنگین الزامات ثابت۔