Bihar Election Results: بہار الیکشن میں شکست کے بعد کانگریس میں مایوسی، جانئے ششی تھرور، ممتاز پٹیل اور منی شنکر ائیر سمیت ان لیڈران نے کیا کہا
بہار کے انتخابات میں کانگریس کی کوتاہیوں کے بارے میں بہار کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر شکیل احمد نے کہا کہ میں کانگریس میں نہیں ہوں، مجھے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے، لیکن ٹکٹوں کی تقسیم کے فوراً بعد کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ فلاں فلاں نے غلط وجوہات کی بنا پر ٹکٹوں کی تقسیم کی، مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔
Shakeel Ahmed Khan Son Committed Suicide:بہار کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر شکیل احمد خان کے بیٹے آیان زاہد خان نے کی خودکشی
شکیل احمد خان نے 2015 میں پہلی بار کٹیہار کے کدوا اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑا تھا اور جیت کر ایم ایل اے بنے تھے۔ 2020 میں دوسری بار کانگریس پارٹی نے انہیں موقع دیا اور وہ دوبارہ جیت گئے۔
Demand to make Mithila a separate state: متھیلا کو الگ ریاست بنانے کے مطالبے کا کسی نے کیا خیر مقدم تو کسی نے جتایا اعتراض، رابڑی دیوی کے بیان پر ان لیڈران کا ردعمل
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اختر الایمان شاہین نے کہا کہ رابڑی دیوی کو متھیلا یاد آ گیا، لیکن سیمانچل یاد نہیں آیا۔ سیمانچل جانے کے بعد ان کے بیٹے تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ اگر ہماری حکومت بنے گی تو ہم سیمانچل ڈیولپمنٹ کونسل بنائیں گے۔ بہار کا اگر کوئی غریب ترین حصہ ہے تو وہ سیمانچل ہے۔
Bihar Politics: شکیل احمد خان کو کانگریس نے بنایا سی ایل پی لیڈر، مسلمانوں کو قریب لانے کی کوشش؟
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے خصوصی نمائندہ شکتی سنگھ گوہل کی موجودگی میں ڈاکٹر شکیل احمد خان کو کانگریس قانون سازکونسل کا نیا لیڈر منتخب کیا گیا۔ انہیں اجیت شرما کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔





