SC seeks response from NIA on bail plea of Shabbir Shah: سپریم کورٹ نے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی ضمانت عرضی پر این آئی اے سے طلب کیا جواب، دو ہفتے بعد ہوگی سماعت
شبیر شاہ کو 4 جون 2019 کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر حزب المجاہدین کے سید صلاح الدین، لشکر طیبہ کے حافظ سعید اور افتخار حیدر رانا جیسے پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں سے رابطے کا بھی الزام ہے۔ اے آئی اے کا دعویٰ ہے کہ شاہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے اور جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے میں کردار ادا کیا۔
Children of Kashmiri separatists: کشمیر کی بیٹیاں اخباروں میں اشتہار دے کر وطن سے وفاداری کا کررہی ہیں اعلان،حریت پسندی سے ان کے خاندان کا رہا ہے تعلق
رووا شاہ نے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والے نوٹس میں کہا، "میں ہندوستان کی ایک وفادار شہری ہوں اور کسی ایسی تنظیم یا ایسوسی ایشن سے وابستہ نہیں ہوں جس کا یونین آف انڈیا کے خلاف کوئی ایجنڈا ہو اور میں اپنے ملک (ہندوستان) کے آئین کی پاسداری کرتی ہوں۔
Jammu and Kashmir Democratic Freedom Party: علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کی جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے خلاف بڑی کارروائی،پانچ سال کیلئے غیرقانونی تنظیم قرار
حکومت نے کہا کہ 1998 سے اس کے ارکان نے ہمیشہ ملک میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو فروغ دیا ہے۔ اس تنظیم کے ارکان عوام کو بھڑکا کر کشمیر کو ایک علیحدہ اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو کہ ہندوستان کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔





