Amarnath Yatra High-Level Meeting: امرناتھ یاترا 2026 کے لیے سکیورٹی ادارے الرٹ، وزیرداخلہ امت شاہ نے زائرین کے تحفظ کے لیے جاری کیے سخت احکامات
شری امرناتھ جی یاترا 2026 کا آغاز 3 جولائی کو ہوگا اور یہ 28 اگست تک جاری رہے گی۔ مجموعی طور پر 58 دنوں پر مشتمل اس یاترا میں ملک اور بیرونِ ملک سے لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ امت شاہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت، جموں و کشمیر انتظامیہ اور تمام سکیورٹی ایجنسیاں باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ مقدس امرناتھ غار کی یاترا کرنے والے زائرین کو محفوظ، پُرامن اور سہولتوں سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
CCS Meeting: مغربی ایشیا کشیدگی کے درمیان کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا اہم اجلاس آج، خوراک، ایندھن اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور
اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ عام شہریوں کے لیے خوراک، ایندھن اور توانائی کی فراہمی کیسے یقینی بنائی جائے۔ قلیل مدتی، درمیانی مدتی اور طویل مدتی اقدامات پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔ خریف سیزن کے لیے کسانوں کو کھاد کی دستیابی، متبادل ذرائع اور موجودہ ذخائر کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ بجلی گھروں میں کوئلے کے مناسب ذخائر کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہ ہو۔
Amit Shah will visit Jammu and Kashmir: وزیر داخلہ امت شاہ آپریشن سندور کے بعد پہلی بار کریں گے جموں و کشمیر کا دورہ، متاثرین سے ملاقات کی امید
آپریشن سندور کے بعد مرکزی وزیر داخلہ 29-30 مئی کو جموں و کشمیر کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں اور فائرنگ کے متاثرین سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔





