Curfew extended in Nepal’s Birgunj: نیپال کے بیرگنج شہر میں کرفیو میں توسیع، ٹک ٹاک ویڈیو پر کشیدگی برقرار، سکیورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا اختیار
تنازع اس وقت شروع ہوا جب دھنوشا ضلع کے جنک پور میں دو نوجوانوں، حیدر انصاری اور امانت انصاری نے ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی، جس کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ بعد ازاں مشتعل افراد نے دونوں نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔





